اگر وتر کی جماعت میں مقتدی ایک یا دو رکعت کے بعد آیا تو دعائے قنوت کب پڑھے ؟

اگر وتر کی جماعت میں مقتدی ایک یا دو رکعت کے بعد آیا تو دعائے قنوت کب پڑھے ؟

اگر کوئی وتر میں ایک یا دو رکعت کے بعد آیا تو دعائے قنوت امام کے ساتھ ہی پڑھے گا اور اگر وتر کی تیسری رکعت کے رکوع میں شامل ہوا تو اب دعائے قنوت بعد میں بھی نہیں پڑھے گا۔بہار شریعت میں ہے:” مسبوق امام کے ساتھ قنوت پڑھے بعد کو نہ پڑھے اور اگر امام کے ساتھ تيسری رکعت کے رکوع ميں ملا ہے تو بعد کو جو پڑھے گا اس ميں قنوت نہ پڑھے۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ657)

اپنا تبصرہ بھیجیں