وہ کون سے کام ہیں جس کی وجہ سے معتکف مسجد سے باہر جا سکتا ہے؟
معتکف دو صورتوں میں مسجد سے باہر جا سکتا ہے۔(1)حاجت طبعی (2)حاجت شرعی۔حاجت طبعی سے مراد مثلا فرض غسل یا استنجا یا وضو کرنے کے لئے جا سکتا ہے جبکہ ان چیزوں کی فنائے مسجد میں سہولت نہ ہو۔حاجت شرعی سے مراد اگر اس مسجد میں جمعہ یا نماز کی جماعت نہ ہوتی ہو تو شرائط کے ساتھ دوسری مسجد میں جمعہ یا نماز باجماعت کے لئے جانا جائز ہے۔
(کتب فقہ)