کسی اور رنگ کا کفن دینا کیسا؟

کسی اور رنگ کا کفن دینا کیسا؟

سفید رنگ کا کفن دینا بہتر ہے کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب ہے لیکن کسی اور رنگ کا دینا بھی جائز ہے البتہ جس رنگ کا رنگا ہوا کپڑا دنیا میں مرد کو پہننا جائز نہیں اس کا کفن دینا بھی جائز نہیں۔جہاں سفید کے علاوہ کوئی رنگ معروف نہ ہو وہاں سفید رنگ ہی کا دیا جائے تاکہ لوگ باتیں نہ بنائیں۔بہار شریعت میں ہے:”سفید کفن بہتر ہے۔۔۔جو کپڑا زندگی میں پہن سکتا ہے اس کا کفن دیا جا سکتا ہے اور جو زندگی میں ناجائز اس کا کفن بھی ناجائز۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ819)

اپنا تبصرہ بھیجیں