ایک فطرہ ایک ہی دینا ضروری ہے یا چند افراد کو دے سکتے ہیں مثلا کھجور سے 2800 ہے تو کیا 500 ایک مستحق کو 1000 دوسرے مستحق کو دےسکتے ہیں؟
ایک شخص کا فطرہ ایک مستحق کو دینا ضروری نہیں بلکہ چند افراد میں بھی بانٹ سکتے ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ ایک ہی کو دیا جائے۔بہار شریعت میں ہے:”ایک شخص کا فطرہ ایک مسکین کو دینا بہتر ہے اور چند مساکین کو دے دیا جب بھی جائز ہے۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ940)