کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ نبی پاکﷺنے شہد نہ کھانے کی قسم کھائی ہو؟
بخاری شریف کی حدیث پاک کا خلاصہ ہے:” نبی کریمﷺحضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنھاکے یہاں شہد نوش فرماتے اور ان کے یہاں کچھ زیادہ دیر تشریف فرما رہتے تھے۔ایک مرتبہ حضورﷺ سے پوچھا گیا کہ کیا آپﷺ نے مغافیر تناول فرمایا ہے تو ارشاد فرمایا: ’’ نہیں،البتہ میں نے زینب بنت جحش کے یہاں شہد نوش فرمایا تھا تو ہرگز میں دوبارہ ایسا نہیں کروں گا اور میں نے اس پر قسم کھائی ،تم اس بات کی کسی اور کو خبر مت دینا۔
(بخاری،حدیث4912)
اس پر اللہ پاک نے سورہ تحریم کی پہلی آیت نازل فرمائی جس میں سوال کرنے والوں کے قصور کو معاف فرما دیا اور آپﷺ کو قسم کا کفارہ ارشاد فرمایا۔