چچا کے انتقال کے بعد چچی سے نکاح کرنا کیسا؟

چچا کے انتقال کے بعد چچی سے نکاح کرنا کیسا؟

چچا کے انتقال کے بعد چچی سے نکاح کرنا جائز ہے جبکہ حرمت کی کوئی اور وجہ مثلا رضاعت(دودھ کا رشتہ) یا مصاہرت(مثلا سسرالی رشتہ)نہ ہو۔فتاوی رضویہ میں ہے:”(چچی سے نکاح) درست ہے۔ دلیل اس کی قول اللہ عزوجل ہے:واحل لکم ماوراء ذلکم (محرمات کے علاوہ عورتیں تمھارے لیے حلال کی گئی ہیں) کہ حرام عورتوں کو شمار فرماکر ار شاد ہوا ان کے سوا عورتیں تمھارے لیے حلال ہیں، حرام عورتوں میں چچی کو نہ شمار فرمایا نہ شرح میں کہیں اس کی تحریم آئی تو ضرور وہ حلال عورتوں میں سے ہے۔“

(فتاوی رضویہ،جلد11،صفحہ334)

اپنا تبصرہ بھیجیں