اگر کسی نے کفارے سے بچنے کےلئے بیوی سے بوس و کنار کیا تاکہ انزال سے روزہ ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہوگا؟
معلوم کی گئی صورت میں کفارہ لازم ہوگا کیونکہ کفارہ لازم نہ ہونے میں یہ بھی شرط ہے کہ معصیت کا قصد یعنی نافرمانی کا ارادہ نہ ہو،اگر معصیت کا قصد ہو تو کفارہ لازم ہوگا اور معصیت کے قصد سے مراد ہی یہ ہے کہ کسی ایسے کام سے روزہ توڑنا اس نیت سے کہ کفارہ لازم نہ آئے۔بہار شریعت میں ہے:”جن صورتوں میں روزہ توڑنے پرکفّارہ لازم نہیں ان میں شرط ہے ،کہ ایک ہی بار ایسا ہوا ہو اور معصیت کا قصد نہ کیا ہو، ورنہ اُن میں کفّارہ دینا ہوگا۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ992)