کیا معتکف اذان روم جو کہ خارج مسجد ہو اذان دینے جا سکتا ہے؟
موذن معتکف ہو تو اذان دینے کے لئے خارج مسجد جا سکتا ہے کہ یہ حاجت شرعی ہے اور اگر اذان دینے کے لئے فنائے مسجد میں جانا ہو تو مؤذن و غیر مؤذن کوئی بھی جا سکتا ہے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا۔بہار شریعت میں ہے:”دوم حاجت شرعی مثلاً عید یا جمعہ کے لیے جانا یا اذان کہنے کے لیے منارہ پر جانا، جبکہ منارہ پر جانے کے لیے باہر ہی سے راستہ ہو اور اگر منارہ کا راستہ اندر سے ہو تو غیر مؤذن بھی منارہ پر جا سکتا ہے مؤذن کی تخصیص نہیں۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ1024)