عورت اعتکاف میں ہو تو وضو کرنے کے لئے واش روم جا سکتی ہے؟
حاجت طبعی کے لئےعورت کو مسجد بیت سے نکلنا جائز ہے اور وضو کے لئے واش روم جانا حاجت طبعی کے لئے جانا ہے لہذااعتکاف نہیں ٹوٹے گا البتہ یہ یاد رہے کہ بلا عذرقریب والے واش روم کو چھوڑ کر دور والے میں نہیں جا سکتی۔مفتی ہاشم صاحب لکھتے ہیں:”عورت صرف حاجت طبعی(یعنی وضو،استنجا، وغیرہ) کے لئے مسجد بیت سے نکل سکتی ہے۔۔۔۔بلا عذر قریب کا واش روم کو چھوڑ کر دور والے واش روم میں نہ جائے۔ “
(احکام تراویح و اعتکاف،صفحہ191)