کچھ بے سلے کپڑے اگر زکوۃ میں دیے جائیں تو زکوۃ ادا ہوگی؟
مستحق زکوۃ کو بے سلےکپڑے زکوۃ کی نیت سے دیے تو ان کپڑوں کی موجودہ قیمت کے اعتبار سے زکوۃ ادا ہوجائے گی۔بدائع الصنائع میں ہے:”والاصل ان کل مال یجوز التصدق بہ تطوعا یجوز اداء الزکاۃ منہ“ترجمہ: اصل یہ ہے کہ ہر وہ مال جس کو نفلی صدقے کے طور پر دینا جائز ہے اس کے ذریعےزکوۃ دینا بھی جائز ہے۔“
(بدائع الصنائع،جلد2،صفحہ41،دار الکتب العلمیہ)