کیا عورت کے لئے بھی 20 رکعت تراویح ہے؟
تراویح مرد و عورت سب کے لئے 20 رکعت سنت مؤکدہ ہے،عورت بھی 20 سے کم پڑھنے کی عادت بنائے گی تو گناہ گار ہوگی۔بہار شریعت میں ہے:” تراویح مرد و عورت سب کے ليے بالاجماع سنت مؤکدہ ہے اس کا ترک جائز نہیں۔۔۔ جمہور کا مذہب یہ ہے کہ تراویح کی بیس رکعتیں ہیں۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ688)