شیئر مارکیٹ میں انویسمنٹ ہو تو زکوۃ کس حساب سے نکالی جائے؟
شیئرز کا کام کئی شرعی خرابیوں پر مشتمل ہے لہذا اس کی اجازت نہیں،بہرحال زکوۃ کے حوالے سے مسئلہ یہ ہے کہ کمپنی کے مال میں جس قدر حصہ ہوگا اس کی موجودہ قیمت کے حساب سے زکوۃ فرض ہوگی جبکہ شرائط پائی جائیں۔فتاوی رضویہ میں ہے:”حصص کی قیمت شرعا کوئی چیز نہیں بلکہ اصل کے روپے جتنے اس کے کمپنی میں جمع ہیں،یا مال میں اس کا جتنا حصہ ہے یا منفعت جائزہ غیر ربا میں اس کا جتنا حصہ ہے اس پر زکوۃ لازم آئے گی۔“
(فتاوی رضویہ،جلد17،صفحہ362)