فرض کی چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ اگر بھول کر سورت ملا دی تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا؟

فرض کی چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ اگر بھول کر سورت ملا دی تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا؟

فرض کی تیسری اور چوتھی ررکعت میں سورت ملانےسے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا چاہے بھول کر پڑھے یا جان بوجھ کربلکہ اکیلے پڑھنے والے کے لئے تو سورت ملانا مستحب ہے البتہ امام کو چاہیے کہ سورت نہ ملائے۔بہار شریعت میں ہے:”فرض کی پچھلی رکعتوں میں سورت ملائی تو سجدہ سہو واجب نہیں اور قصدا ملائی جب بھی حرج نہیں مگر امام کو نہ چاہیے۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ711)

اپنا تبصرہ بھیجیں