وضو میں آنکھیں بند کرنا کیسا؟

وضو میں آنکھیں بند کرنا کیسا؟

وضو کرتے وقت آنکھیں بند کرنا جائز ہے لیکن اتنی زور سے بند کرلینا جس سے زیادہ حصہ دھلنے سے رہ جائے یہ ممنوع ہے کہ اس سے وضو نہیں ہوگا اور معمولی حصہ دھلنے سے رہ جائے تو معاف ہے مگر اتنا بند کرنا بھی منع ہے۔بہار شریعت میں ہے:” مونھ دھوتے وقت آنکھیں زور سے میچ لیں کہ پلک کے متصل ایک خفیف سی تحریر بند ہوگئی اور اس پر پانی نہ بہا اور وہ عادۃ بند کرنے سے ظاہر رہتی ہو تو وضو ہو جائیگا مگر ایسا کرنا نہیں چاہیئے اور اگر کچھ زیادہ دھلنے سے رہ گیا تو وضو نہ ہو گا۔“ (بہار شریعت،جلد1،صفحہ290)

اپنا تبصرہ بھیجیں