اگر تلاوت کے دوران سجدہ تلاوت نہ کیا ہو تو بعد میں سارے ایک ساتھ کر سکتے ہیں؟

اگر تلاوت کے دوران سجدہ تلاوت نہ کیا ہو تو بعد میں سارے ایک ساتھ کر سکتے ہیں؟

بہتر یہی ہے کہ بیرون نماز آیت سجدہ جب پڑھی اسی وقت سجدہ کرلیا جائے لیکن بعد میں بھی سب ایک ساتھ کرلئے تو واجب ادا ہوجائے گا۔بہار شریعت میں ہے:”آیت سجدہ بیرون نماز پڑھی تو فورا سجدہ کرلینا واجب نہیں ہاں بہتر ہے کہ فورا کرلے اور وضو ہو تو تاخیر مکروہ تنزیہی۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ733)

اپنا تبصرہ بھیجیں