روزے میں مسواک کرنا کیسا؟

روزے میں مسواک کرنا کیسا؟

روزہ کی حالت میں بھی مسواک کرنا عام دنوں ہی کی طرح سنت ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا چاہے زوال سے پہلے کی جائے یا بعد میں خشک ہو یا تر اگرچہ پانی سے تر کی ہوئی ہو البتہ چبانے سے ریشے ٹوٹتے ہوں یا ذائقہ محسوس ہوتا ہو تو چبانے سےبچنا چاہئے۔ فتاوی قاضیخان میں ہے:”ولابأس بالسواک الرطب والیابس فی الغداۃ والعشی عندنا‘‘ ترجمہ:ہمارے نزدیک روزہ میں مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں چاہے مسواک خشک ہو یا تر خواہ صبح کی جائے یا شام میں۔ (فتاوی قاضی خان،جلد 1،کتاب الصوم،صفحہ 182،دار الکتب العلمیۃ)

اپنا تبصرہ بھیجیں