عید میں نئے نوٹ خریدے جاتے ہیں مگر کچھ رقم اوپر دینی پڑتی ہے تو کیا یہ سود ہے؟
ہاتھوں ہاتھ کمی بیشی کے ساتھ خرید و فروخت جائز ہے لیکن ادھار ناجائز ہے کیونکہ یہ سود ہے البتہ نوٹ کے بدلے سکوں کی خریدوفروخت کمی بیشی کے ساتھ ہاتھوں ہاتھ بھی جائز اور ادھار بھی جائز ہے۔درمختار میں ہے:” وان وجد احدھما ای القدر وحدہ او الجنس وحدہ حل الفضل وحرم النساء“ ترجمہ:اور اگر قدر وجنس میں سے کوئی ایک چیز پائی جائے تو کمی بیشی جائز ہے اور ادھار حرام ہے۔
(درمختار،باب الربا،صفحہ431،دار الکتب العلمیہ)