اگر ٹیوب ویل سے فصل سیراب کی گئی ہو تو کتنا عشر ہوگا؟
فصل اگر ٹیوب ویل سے سیراب کی گئی ہو تو اس پر نصف عشر یعنی بیسواں حصہ دینا لازم ہے۔بہار شریعت میں ہے:”اور جس کی آبپاشی چر سے یا ڈول سے ہو اس میں نصف عشر یعنی بیسواں حصہ واجب ہے اور پانی خرید کر آبپاشی ہو یعنی وہ پانی کسی کی ملک ہے اس سے خرید کر آبپاشی کی جب بھی نصف عشر واجب ہے۔“ (بہار شریعت،جلد1،صفحہ918)