نمازتراویح میں امام صاحب نے غیر المغضوب کو دو بار پڑھا تو کیا حکم ہے؟

نمازتراویح میں امام صاحب نے غیر المغضوب کو دو بار پڑھا تو کیا حکم ہے؟

اگر مخارج درست کرنے کی نیت سے دو بار پڑھایا بغیر قصد زبان سے تکرار ہوگئی تو نماز ہوجائے گی۔بہار شریعت میں ہے:” کسی کلمہ کو مکرر پڑھا، تو معنی فاسد ہونے میں نماز فاسد ہوگی جیسے رَبِّ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ مٰلِکِ مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ جب کہ بقصد اضافت پڑھا ہو یعنی رب کا رب، مالک کا مالک اور اگر بقصد تصحیح مخارج مکرر کیا یا بغیر قصد زبان سے مکرر ہوگیا یا کچھ بھی قصد نہ کیا تو ان سب صورتوں میں نماز فاسد نہ ہوگی۔

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ557)

اپنا تبصرہ بھیجیں