نماز میں آیت سجدہ پڑھی تو کیا رکوع میں آیت سجدہ کی نیت کر سکتے ہیں؟

نماز میں آیت سجدہ پڑھی تو کیا رکوع میں آیت سجدہ کی نیت کر سکتے ہیں؟

نماز میں آیت سجدہ پڑھی تو سجدہ سے بھی سجدہ تلاوت ادا ہوجائے گا اور رکوع سے بھی لیکن رکوع سے اس وقت ادا ہوگا جب آیت سجدہ پڑھنے کے فورا بعد رکوع کرے اور اگر نماز کے رکوع میں ہی سجدہ تلاوت کا ارادہ ہے تو رکوع میں سجدہ تلاوت کی نیت کرلے۔بہار شریعت میں ہے:” نماز کا سجدۂ تلاوت سجدہ سے بھی ادا ہو جاتا ہے اور رکوع سے بھی، مگر رکوع سے جب ادا ہو گا کہ فوراً کرے فوراً نہ کیا تو سجدہ کرنا ضروری ہے اور جس رکوع سے سجدۂ تلاوت ادا کیا خواہ وہ رکوع رکوعِ نماز ہو یا اس کے علاوہ۔ اگر رکوعِ نماز ہے تو اس میں ادائے سجدہ کی نیت کر لے اور اگر خاص سجدہ ہی کے ليے یہ رکوع کیا تو اس رکوع سے اٹھنے کے بعد مستحب یہ ہے کہ دو تین آیتیں یا زیادہ پڑھ کر رکوعِ نماز کرے فوراً نہ کرے۔ اور اگر آیت سجدہ پر سورت ختم ہے اور سجدہ کے ليے رکوع کیا تو دوسری سورت کی آیتیں پڑھ کر رکوع کرے۔“ (بہار شریعت،جلد1،صفحہ734)

اپنا تبصرہ بھیجیں