روزے میں نسوار لگانا کیسا؟
روزے میں نسوار لگانا جائز نہیں اگر لگائی تو روزہ ٹوٹ جائے گاکیونکہ اس کے اجزا اتنے باریک ہوتے ہیں جو بغیر قصد کے حلق کے نیچے اتر جاتے ہیں،ایسے روزے کی قضا کرنی ہوگی اور شرائط پائی گئیں تو کفارہ بھی لازم آئے گا۔فتاوی رضویہ میں ہے:” نسوار تو بہت باریک چیز ہے جب اوپر کو سُونگی جائے گی ضرور دماغ کو پہنچے گی اور ان طلب والوں کے مقاصد بھی یونہی برآئیں گے اور فقہیات میں ایسا مظنون مثل متیقن ہے، یہ سب شیطانی وسوسے ہیں، ان چیزوں کے استعمال سے جو روزہ جائے اس کی فقط قضا نہیں بلکہ کفارہ بھی ضرور ہوگا کہ ان میں صلاح بدن وقضائے شہوت ہے اور اگر بالفرض ان میں احتیاط یقینی کی صورت متصور بھی ہوتی جب بھی ممانعت میں شک نہ تھا۔“
(فتاوی رضویہ،جلد10،صفحہ492)