روزے میں سرمہ لگانا کیسا؟
روزے میں سرمہ لگانا جائز ہے،اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا کیونکہ روزہ میں سرمہ لگانا حضورﷺ سے ثابت ہے اور آپﷺ نے ایک صحابی کو اس کی اجازت بھی عطا فرمائی۔حدیث پاک میں ہے:”عن انس بن مالک انہ کان یکتحل وھو صائم“ترجمہ:انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپﷺ روزے میں سرمہ لگایا کرتے تھے۔
(ابو داؤد،حدیث2378)