اگر تراویح میں چار رکعتیں پڑھا دیں اور سجدہ سہو کیا تو کیا نماز ہوجائے گی؟

اگر تراویح میں چار رکعتیں پڑھا دیں اور سجدہ سہو کیا تو کیا نماز ہوجائے گی؟

اگر تراویح میں چار رکعتیں پڑھا دیں تو اگر دوسری پر قعدہ کیا تھا تو چار رکعتیں ہوگئیں اور اگر دوسری پر قعدہ نہ کیا تو دو ہی رکعتیں ہوئیں۔مفتی ہاشم صاحب لکھتے ہیں:”دو رکعت پر بیٹھنا بھول گیا کھڑا ہوگیا تو جب تک تیسری کا سجدہ نہ کیا ہو بیٹھ جائے اور سجدہ کرلیا ہو تو چار پوری کرلے مگر یہ دو شمار کی جائیں گی اور جو دو پر بیٹھ چکا ہے تو چار ہوئیں۔“

(احکام تراویح،صفحہ60)

Add your Comment