زکوۃ کے پیسوں سے راشن دے سکتے ہیں؟

زکوۃ کے پیسوں سے راشن دے سکتے ہیں؟

زکوۃ میں راشن دینا جائز ہے جبکہ مستحقین زکوۃ ہی کو دیا جائے اور راشن کی جو مارکیٹ میں قیمت ہے اتنی زکوۃ شمار ہوگی۔بہار شریعت میں ہے:” روپے کے عوض کھانا غلہ کپڑا وغیرہ فقیر کو دے کر مالک کر دیا تو زکاۃ ادا ہو جائے گی، مگر اس چیز کی قیمت جو بازار بھاؤ سے ہوگی وہ زکاۃ میں سمجھی جائے۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ909)

اپنا تبصرہ بھیجیں