اگر تراویح کی تین رکعتیں پڑھا دیں اور دوسری پر قعدہ نہ کیا نہ سجدہ سہو کیا تو کیا حکم ہے؟
اگر تراویح کی تین رکعتیں پڑھا دیں اور دوسری پر قعدہ نہ کیا تو یہ نماز نہ ہوئی اس کے بدلے میں دو رکعتیں پھر پڑھنی ہوں گی اور ان میں جو قرآن پڑھا گیا اس کا بھی اعادہ کرنا ہوگا۔مفتی ہاشم صاحب لکھتے ہیں:”تین رکعت پڑھ کر سلام پھیرا،اگر دوسری پر بیٹھا نہ تھا تو نہ ہوئیں ان کے بدلے کی دو رکعت پھر پڑھے۔“
(احکام تراویح،صفحہ62)