اگر کوئی فجر میں الصلاۃ خیر من النوم میں بھول گیا تو کیا اذان دوبارہ دینی ہوگی؟
فجر کی اذان میں الصلاۃ خیر من النوم کہنا مستحب ہے اگر کوئی بھول جائے تو بھی اذان ہوجائے گی اعادہ ضروری نہیں۔بہار شریعت میں ہے:”صبح کی اذان میں فلاح کے بعد الصلوۃ خیر من النوم کہنا مستحب ہے۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ470)