سجدہ تلاوت کا مکمل طریقہ بتا دیں؟
سجدہ تلاوت کے لئے طہارت یعنی باوضو ہونا اور غسل کا فرض نہ ہونااور قبلہ کو رخ ہونا ضروری ہے، پہلے نیت کی جائے گی مگر ہاتھ نہیں اٹھانے،پھر کھڑےہو کر اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدے میں جائیں اور کم از کم تین بار سجدے کی تسبیح سبحان ربی الاعلی پڑھیں پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے کھڑے ہوجائیں۔بہار شریعت میں ہے:” سجدہ کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ کھڑا ہو کر اللہ اکبر کہتا ہوا سجدہ میں جائے اور کم سے کم تین بار سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہے، پھر اللہ اکبر کہتاہوا کھڑا ہو جائے، پہلے پیچھے دونوں بار اللہ اکبر کہنا سنت ہے اور کھڑے ہو کر سجدہ میں جانا اور سجدہ کے بعد کھڑا ہونا یہ دونوں قیام مستحب۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ731)