فرض جماعت کے ساتھ پڑھ کر تراویح اور وتر الگ سے پڑھنا کیسا؟
تراویح کی جماعت سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے،اگر چند افراد نے جماعت سےپڑھ لی تو باقی بغیر جماعت کے پڑھ سکتے ہیں لیکن افضل یہی ہے کہ جماعت کے ساتھ پڑھے،اسی طرح رمضان میں وتر جماعت سےپڑھنا افضل ہے۔امیر اہلسنت علامہ الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ لکھتے ہیں:”تراویح کی جماعت سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے۔اگر مسجد کے سارے لوگوں نے چھوڑ دی تو سب اساء ت کے مرتکب ہوئے (یعنی برا کیا)اور اگرچند افراد نے با جماعت پڑھ لی تو تنہا پڑھنے والاجماعت کی فضیلت سے محروم رہا۔“
(فیضان رمضان،صفحہ116)