مسجد کے فنڈ سے امام کو رمضان میں بونس دینا کیسا؟

مسجد کے فنڈ سے امام کو رمضان میں بونس دینا کیسا؟

کئی جگہوں پر رمضان میں امام صاحبان کو مسجد کے چندے سے بونس دینے کا عرف ہے بلکہ باقاعدہ اس کے لئے اعلان بھی کیا جاتا ہے،لہذا جہاں اس کا عرف ہو وہاں مسجد کے چندے سے بونس دینا جائز ہے اور جہاں اس کا عرف نہ ہو وہاں مسجد کے چندے سے نہیں دے سکتے،انتظامیہ کو چاہیے کہ اس کے لئے الگ سے صراحت کر کےچندہ لے۔مفتی قاسم صاحب لکھتے ہیں:” چندہ کو عرف کے مطابق خرچ کرنے کا حکم ہے۔“

(وقف کے مسائل،صفحہ 229،مکتبہ اہلسنت)

اپنا تبصرہ بھیجیں