حاملہ کو روزے میں خودبخود الٹی ہوگئی تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
حاملہ ہو یا غیر حاملہ،روزے میں خودبخود الٹی آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔امیر اہلسنت علامہ الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ لکھتے ہیں:”روزے میں خود بخود کتنی ہی قے(یعنی اُلٹی۔(Vomiting ہوجائے(خواہ بالٹی ہی کیوں نہ بھر جائے) اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔“
(فیضان رمضان،صفحہ133)