ایک عورت کو ایک ماہ کا حمل ہے اور عورت بہت کمزور ہے کیا اس کو روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے؟
حاملہ کو اگر اپنی یا بچے کی جان کو نقصان پہنچنے یا بیمار ہوجانے یا سخت مشقت میں پڑ جانے کا گمان غالب ہو تو اس کو اس وقت روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے،لیکن بعد میں اس کو ان روزوں کی قضا کرنی ہوگی،اور اگر ایسی کیفیت نہیں تو روزہ چھوڑنا جائز نہیں۔فتاوی رضویہ میں ہے:” حاملہ کو بھی مثلِ مرضعہ روزہ نہ رکھنے کی اجازت اسی صورت میں ہے کہ اپنے یا بچے کے ضرر کا اندیشہ غلبہ ظن کے ساتھ ہونہ کہ مطلقا۔“
(فتاوی رضویہ، جلد10، صفحہ 597)