دو افراد نماز کی جماعت کیسے کروائیں اور تیسرا آجائے تو کیا حکم ہے؟
جب دو ہی افراد ہوں تو اہلیت امامت رکھنے والا نماز پڑھائےاور دوسرا شخص امام کی سیدھی جانب برابر میں اس طرح کھڑا ہو کہ مقتدی کا ٹخنہ امام کے ٹخنے سے آگے نہ ہو،سر آگے پیچھے ہو تو حرج نہیں۔اگر تیسرا فرد آجائے تو بہتر یہ ہے کہ مقتدی پیچھے ہٹ جائے،ہاں اگر مقتدی کو مسئلہ معلوم نہ ہو یا کسی عذر کے سبب پیچھے نہ ہٹ سکتا ہو تو امام آگے بڑھ جائے،بعد میں آنے والے شخص کو چاہیے کہ مقتدی یا امام کو اشارہ کردے اور مقتدی یا امام اتباع شریعت کی نیت کرکے جو حکم ہے اس پر عمل کریں۔
(ملخصا:فتاوی رضویہ،جلد7،صفحہ138،بہار شریعت،جلد1،صفحہ585)