میں نے بینک سے گاڑی قسطوں پر لی ہے،40٪ دے چکا ہوں اور 60٪ دینا ہے میں نصاب سے کتنے مائنس کروں گا؟
بینک سے گاڑی لینے میں کئی شرعی خرابیاں ہیں لہذا اس کی اجازت نہیں،بہر حال بینک سے گاڑی قسطوں پر لی ہے تو جوباقی رہنے والی قسطیں ہیں وہ نصاب سے مائنس ہوں گی۔فتاوی اہلسنت میں ہے:”قرض کی جس قدر اقساط باقی ہوں وہ کل رقم میں سے نکالی جائیں گی ان کو نکالنے کے بعد اگر مال بقدر نصاب باقی بچتا ہوتو زکوۃ واجب ہوگی ورنہ نہیں۔ “
(فتاوی اہلسنت،کتاب الزکوۃ،صفحہ80)