کیا صحابہ کی بھی کرامات ہوتی ہیں جیسے اولیاء کی ہوتی ہیں؟

کیا صحابہ کی بھی کرامات ہوتی ہیں جیسے اولیاء کی ہوتی ہیں؟

صحابہ کرام علیھم الرضوان اولیاء میں سب سے افضل ہیں اور جس طرح اللہ پاک نے اولیاء کرام کو کرامتیں عطا کیں اسی طرح صحابہ کرام کو بھی عطا کیں البتہ یہ ضرور ہے کہ صحابہ کرام علیھم الرضوان سے کرامتوں کا صدور اتنا نہ ہوا جتنا دیگر اولیاء کرام سے ہوا۔علامہ عبد المصطفی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” تمام علماء امت و اکابر امت کا اس مسئلہ پر اتفاق ہے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم افضل الاولیاء ہیں۔۔۔اس میں شک نہیں کہ حضرات صحابہ کرام سے اس قدر زیادہ کرامتوں کا صدور نہیں ہوا جس قدر کہ دوسرے اولیاءے کرام سے کرامتیں منقول ہیں لیکن واضح رہے کہ کثرت کرامت افضلیت ولایت کی دلیل نہیں۔۔۔الخ

(کرامات صحابہ،صفحہ52)

اپنا تبصرہ بھیجیں