میں نے 3 سال پہلے پلاٹ خریدا تھا مگر بیچنے کی نیت سے نہیں مگر اب میرا بیچنے کا ارادہ ہے تو مجھےاس پلاٹ کی زکوۃ کب سے دینی ہے؟
آپ کے اوپر اس پلاٹ کی زکوۃ فرض نہیں اس لئے کہ زکوۃ مال تجارت یعنی جس کو خریدتے وقت بیچنے کی نیت ہو،اس پر فرض ہوتی ہے،اگر خریدتے وقت بیچنے کی نیت نہ ہو تو زکوۃ فرض نہیں اگرچہ بعد میں بیچنے کی نیت بن جائے۔ درمختار میں ہے:”ولا بد من مقارنتھا لعقد التجارۃ“ترجمہ: مال تجارت ہونے کے لئے خریدتے وقت بیچنے کی نیت ہونا ضروری ہے۔ (درمختار،صفحہ127)
بہار شریعت میں ہے:”اگر عقد کے بعد نیت کی تو زکوۃ واجب نہ ہوئی۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ883)