میرے پاس 3 لاکھ کا مال تجارت ہے اور مجھ پر 3لاکھ 75ہزار کا قرض ہے تو مجھ پر زکوۃ ہوگی؟
اگرآپ کے پاس اس مال تجارت کے علاوہ اموال زکوۃ میں سے کچھ نہیں یا ہے مگر قرض کو مائنس کرنے کے بعد نصاب کی مقدار باقی نہیں رہتا تو زکوۃ فرض نہیں۔بہار شریعت میں ہے:”نصاب کا مالک ہے مگر اس پر دین ہے کہ ادا کرنے کے بعد نصاب نہیں رہتی تو زکوٰۃ واجب نہیں۔‘‘
(بہار شریعت، حصہ 7، صفحہ 878)