وہ انگوٹھی جو مرد کے لئے پہننا جائز نہیں اگر وہ پہن کر نماز ادا کی تو کیا حکم ہے؟
وہ انگوٹھی جو مرد کو پہننا جائز نہیں مثلاچاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں کی انگوٹھی،یا چاندی کی ساڑھے چار ماشے یا اس سے زیادہ کی انگوٹھی وغیرہ،ایسی کسی بھی انگوٹھی میں اگر مرد نے نماز ادا کی تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی۔فتاوی رضویہ میں ہے:” ہاتھ خواہ پاؤں میں تانبے، سونے، چاندی ،پیتل لوہے کے چھلّے یاکان میں بالی یا بُندا یاسونے خواہ تانبے پیتل لوہے کی انگوٹھی اگرچہ ایک تارکی ہو یاساڑھے چارماشے چاندی یا کئی نگ کی انگوٹھی یاکئی انگوٹھیاں اگرچہ سب مل کر ایک ہی ماشہ کی ہوں کہ یہ سب چیزیں مردوں کوحرام وناجائز ہیں اور ان سے نمازمکروہ تحریمی۔“
(فتاوی رضویہ،جلد7،صفحہ307)