میں کمپنی میں کام کرتا ہوں میرے سیلری میں سے اماؤنٹ کٹ جاتا ہے اور سال کے بعد اس پر پروفٹ ملتا ہے یہ لینا کیسا؟
جی پی فنڈ کی دو صورتیں ہیں ،ایک تو یہ کہ کمپنی اپنے ملازمین کی سیلری میں سے کچھ رقم کاٹتی ہے اور اتنی ہی رقم ملازمین کو بطور گفٹ دیتی ہے۔اس کا شرعی حکم یہ ہے کہ سیلری میں سے جو حصہ کاٹا گیا وہ ملازم ہی کا ہے وہ لینا جائز ہے،اسی طرح کمپنی جو رقم بطور گفٹ ملازم کو دیتی ہے وہ بھی جائز ہے۔دوسری صورت یہ ہے کہ بینک اس جمع شدہ رقم کومختلف جگہوں پر انویسٹ کر کے کمپنی ملازم کو نفع دیتا ہے۔اس کا شرعی حکم یہ ہے کہ انویسٹ پر جو نفع حاصل ہوتا ہے وہ لینا حرام ہے کیونکہ یہ سود ہے۔وجہ یہ ہے کہ جو اماؤنٹ بینک میں جمع شدہ ہے اس کی حیثیت قرض کی ہے اور بینک اس قرض پر کمپنی ملازم کو نفع دیتی ہے جو کہ خالص سود ہے۔