مردکتنی چاندی استعمال کر سکتا ہے؟
مرد صرف چاندی کی ایک انگوٹھی پہن سکتا ہے جس کا وزن ساڑھے چار ماشے(4.374gm)سے کم ہو اور اس میں نگ ہو،اس کےعلاوہ مرد کسی قسم کا زیور نہیں پہن سکتا ہے، نہ ایک سے زیادہ انگوٹھی پہن سکتا ہے نہ بتائے گئے وزن سے زیادہ کی پہن سکتا ہے نہ ہی بغیر نگ والی پہن سکتا ہے۔ بہارشریعت میں ہے:’’مرد کو زیور پہننا مطلقا حرام ہے، صرف چاندی کی ایک انگوٹھی جائز ہے،جو وزن میں ایک مثقال یعنی ساڑھے چار ماشہ سے کم ہو اورسونے کی انگوٹھی بھی حرام ہے۔انگوٹھی صرف چاندی ہی کی پہنی جاسکتی ہے ،دوسری دھات کی انگوٹھی پہننا حرام ہے۔“ (بہارشریعت،جلد3،صفحہ 426)