میں شادی ہال میں کام کرتا ہوں وہاں بہت سا کھانا بچ جاتا ہے جس کو ضائع کردیا جاتا ہے تو وہ ہم گھر بھیج دیتے ہیں ایسا کرنا کیسا؟
عموما صاحب خانہ بچا ہوا کھانا خود لے جاتے ہیں یا رشتے داروں میں تقسیم کردیتے ہیں لہذا وہ کھانا ان کی اجازت کے بغیر گھر بھیج دینا جائز نہیں،ہاں اگر صاحب محفل وہ کھانا چھوڑ کر چلاگیا اور اس کے ضائع ہوجانے کا اندیشہ ہے تو وہ کھانا لے جا سکتے ہیں کہ یہ بانی محفل کی طرف سے دلالۃ اجازت ہے۔