کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ زانیوں کی شرمگاہوں سے بدبو نکلے گی جس سے دوسرے جہنمی بھی تکلیف محسوس کریں گے؟
اس طرح کی مختلف روایات موجود ہیں،چنانچہ امام احمد بن حجر کی کتاب الزواجر کے اردو ترجمے بنام جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2 سے چندروایات نقل کی جاتی ہیں۔
(1)نبی پاکﷺ نے فرمایا:”7 آسمان اور 7 زمینیں بوڑھے زانی پر لعنت بھیجتی ہیں اور بے شک زانیوں کی شرم گاہوں کی بدبو جہنمیوں کو اذیت دے گی۔“
(2)حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ”قیامت کے دن لوگوں پر ایک بدبو دار ہوا بھیجی جائے گی جس سے ہر نیک وبد اذیت میں مبتلا ہو گا یہاں تک کہ وہ ان سب تک مکمل طور پرپہنچ جائے گی تو ایک منادی ندا دے گا اور انہیں اپنی آواز سنائے گا اور ان سے کہے گا: کیا تم اس ہوا کے متعلق جانتے ہو جس نے تمہیں اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے؟‘‘ وہ کہیں گے:’’ہم نہیں جانتے، مگر اللہ عزوجل کی قسم! یہ ہمیں مکمل طور پر پہنچ چکی ہے۔تو انہیں کہا جائے گا:جان لو! یہ ان زانیوں کی شرم گاہوں کی بدبو ہے جنہوں نے دنیا میں تو بہ نہ کی اور زنا(کے گناہ)کو لئے ہوئے اللہ عزوجل سے ملے۔‘‘پھر اللہ عزوجل انہیں نظر اندازفرما دے گا اور نظرانداز کرتے ہوئے جنت یا دوزخ کا ذکر نہ کرے گا۔“
(جہنم میں لے جانے والے اعمال،جلد2،صفحہ485)