مشت زنی ست متعلق حدیث میں کیا وعید آئی ہے؟

مشت زنی ست متعلق حدیث میں کیا وعید آئی ہے؟

مشت زنی ناجائز و گناہ ہے اورروایات میں اس سے متعلق وعیدات موجود ہیں۔چنانچہ حدیث پاک میں ہے:”سبعۃ لا ینظر اللہ عزوجل الیھم یوم القیامۃ ولا یزکیھم ولا یجمعھم مع العالمین یدخلھم النار اول الداخلین الا ان یتوبوا الا ان یتوبواالا ان یتوبوا فمن تاب تاب اللہ علیہ الناکح یدہ۔۔۔الخ“ترجمہ:سات لوگ ایسے ہیں جن کی طرف قیامت کے دن اللہ پاک نہ نظر رحمت فرمائے گا نہ انہیں پاک کرے گا اور نہ ہی انہیں عالمین کے ساتھ جمع فرمائے گا انہیں سب سے پہلے جھنم میں داخل فرمائے گا مگر یہ کہ وہ توبہ کرلیں مگر یہ کہ وہ توبہ کرلیں مگر یہ کہ وہ توبہ کرلیں تو جو توبہ کر لے گا اللہ پاک اس کی توبہ قبول فرمائے گا(ان میں سے ایک) مشت زنی کرنے والا۔

(شعب الایمان،جلد7،صفحہ329،مکتبۃ الرشد)

اپنا تبصرہ بھیجیں