حالت احرام میں دودھ پینا اور گوشت اور انڈے کھانا کیسا؟
حالت احرام میں دودھ پینا جائز ہے جبکہ اس میں کسی قسم کی خوشبو نہ ڈالی گئی ہو اسی طرح انڈے وگوشت کھانا بھی جائز ہے جبکہ لونگ،دار چینی وغیرہ کی خوشبو پک کر فنا ہوگئی ہو۔بہار شریعت میں ہے:” کھانے میں پکتے وقت خوشبو پڑی یا فنا ہوگئی تو کچھ نہیں ، ورنہ اگر خوشبو کے اجزا زیادہ ہوں تو وہ خالص خوشبوکے حکم میں ہے اور کھانا زیادہ ہو تو کفارہ کچھ نہیں مگر خوشبو آتی ہو تو مکروہ ہے۔۔۔۔۔پینے کی چیز میں خوشبو ملائی، اگرخوشبو غالب ہے یا تین بار یا زیادہ پیا تو دم ہے، ورنہ صدقہ۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ1164،1165)