ایک شخص نے اپنی بیوی کو یہ تحریر لکھ کر بھیجی:”میں جواد ولد جاویدہونش وحواس میں اریبہ بنت یاسین کو طلاق دے کر اپنی زوجیت سے الگ کردیا ہے“ اس کا حکم بتا دیں؟
اگر یہ معلومات درست ہیں تو اس صورت میں دو طلاقیں بائنہ واقع ہوگئیں۔تفصیل یہ ہے کہ یہ تحریر مستبین مرسومہ(ایسی چیز پر لکھا جس میں حروف واضح ہیں اور باقاعدہ نام سے ابتدا کر کے طلاق دی)کی ہے اور اس صورت میں طلاق لکھتے ہوئے نیت ہونا شرط نہیں،بغیر نیت بھی طلاق واقع ہوجائے گی،لہذا اس جملے ”طلاق دی“ سے ایک طلاق صریح رجعی واقع ہوئی۔پھر اگلے جملے”اپنی زوجیت سے الگ کردیا“ سے طلاق بائن واقع ہوئی کیونکہ یہ کنایہ بائن کی صورت ہے اور کنایہ بائن صریح رجعی کو لاحق ہوجاتی ہے لہذا دو طلاقیں واقع ہوگئیں۔