کیا ایسی کوئی روایت ہے جس میں مسجد میں بدبودار سبزی کھا کر آنے سے منع کیا گیا ہو؟

کیا ایسی کوئی روایت ہے جس میں مسجد میں بدبودار سبزی کھا کر آنے سے منع کیا گیا ہو؟

مسلم شریف کی حدیث پاک ہے:” من أكل البصل والثوم والکراث فلا يقربن مسجدنا، فإن الملائكة تتاذى مما يتأذى منه بنو آدم“ ترجمہ: جس نے پیاز،لہسن یا گندنا کھائی وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے کیونکہ بے شک فرشتے اس چیز سے اذیت پاتے ہیں جس سے انسانوں کو اذیت ہوتی ہے۔

(مسلم،حدیث564)

ابو داؤد میں ہے:”ان كنتم لا بد آكليهما فأميتوهما طبخا“ ترجمہ:اگرتمہیں ضروری کھانا ہو تو انہیں پکا کر مار دیاکرو۔

(ابو داؤد،حدیث3827)

شرح:”جو کچی پیاز یا کچا لہسن کھائے تو جب تک منہ سے بو آتی ہو تب تک کسی مسجد میں نہ آئے،لہذا حقہ پی کر،کچی مولی یا گندنا کھا کر بھی نہ آئے،نیز جس کے کپڑوں یا منہ سے بدبو ظاہرہومسجد میں نہ آئے،گندہ دہن کا حکم بھی یہی ہے۔“

(مرآۃ المناجیح،جلد1،صفحہ 667)

اپنا تبصرہ بھیجیں