ایک حدیث ہے جس میں 100مرتبہ دن میں سبحان اللہ وبحمدہ پڑھنے کی فضیلت ہے کہ سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں یہاں کون سے گناہ مراد ہیں؟
بخاری شریف کی حدیث پاک ہے:” من قال:سبحان الله وبحمده في يوم مائة مرة، حطت خطاياه، وإنْ كانت مثل زبد البحر“ترجمہ:جو دن میں سو بار سبحان اللہ وبحمدہ پڑھے تو اس کی تمام خطائیں بخش دی جائیں گی اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
(بخاری،حدیث6405)
شرح:”بے حدو بے شمار خطاؤں سے مراد گناہ صغیرہ ہیں جو حقوق ﷲ کے متعلق ہوں،حقوق شرعیہ اور حقوق العباد اس سے علیحدہ ہیں لہذا فوت شدہ نماز،روزے،بندوں کے قرض اس وظیفہ سے معاف نہ ہوجائیں گے وہ تو ادا ہی کرنے ہوں گے۔“
(مرآۃ المناجیح،جلد3،صفحہ520)