بعض لوگ اسنوکر کھیلتے ہیں اور جو ہارتا ہے وہ پیسے دیتا ہے تو کیا حکم ہے؟

بعض لوگ اسنوکر کھیلتے ہیں اور جو ہارتا ہے وہ پیسے دیتا ہے تو کیا حکم ہے؟

اسنوکر کھیلنا لہو ولعب ہونے کی وجہ سے ممنوع ہے اور اس طرح کھیلنا کہ جو ہارے گا وہ پیسے دے گا جوئے پر مشتمل ہونے کی وجہ سے حرام ہے کیونکہ اس میں اپنے مال کو خطرے پر پیش کرنا پایا جارہا ہے کہ اگر ہار گیا تو پیسے کا نقصان ہوگا۔التعریفات میں ہے:”کل لعب یشترط فیہ غالبا من المتغالبین شئی من المغلوب“ ترجمہ:ہر وہ کھیل جس میں یہ شرط ہو کہ ہارنے والے کی کوئی چیز جیتنے والے کو دی جائے گی۔

(التعریفات،صفحہ150،دار الفضیلہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں