دیوث کی تعریف بیان کردیں؟
ایسا شخص جو اپنے اہل کو بے حیائی اور برے کاموں میں مبتلا دیکھ کر قدرت کے باوجود نہ روکےوہ دیوث ہے۔علامہ علی قاری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:”قال الطیبی: ای الذی یری فیھن مایسوءہ ولا یغار علیھن ولا یمنعھن فیقرفی اھلہ الخبث“ترجمہ:طیبی نے کہا:ہر وہ شخص جو اپنے اہل کو برائی میں مبتلا دیکھے اور ان پر غیرت نہ کھائے نہ انہیں منع کرےنتیجۃ اس کے اہل میں اس کی خاموشی کے سبب برائیاں برقرار رہیں۔
(مرقاۃ المفاتیح،جلد6،حدیث3655)