پیسے دے کر olx پر ایڈ فیچر لگانا تاکہ ہماری ایڈ ٹاپ پر رہے ایسا کرنا کیسا؟

پیسے دے کر olx پر ایڈ فیچر لگانا تاکہ ہماری ایڈ ٹاپ پر رہے ایسا کرنا کیسا؟

پیسے دے کر کسی بھی پلیٹ فارم پر ایڈ فیچر حاصل کرناتاکہ ایڈ اوپر رہے شرعا جائز ہے جبکہ ویب سائٹ اور ایڈ دونوں ہی حلال چیز کی ہو اور پیسے عرف کے مطابق طے ہوں،جائز ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ پیسوں کے عوض منفعت حاصل کرنا ہے جو کہ اجارہ ہے اور حلال کام پر اجارہ جائز ہے۔فتاوی رضویہ میں ہے:”اشباہ میں ہے:”بعہ لی بکذاولک کذا باع فلہ اجر المثل“ترجمہ:اگر دوسرےکو کہا تم مجھے یہ چیز اتنے میں بکوا دو تمہیں اتنے پیسے دوں گااس نے بکوا دی تو اجر مثل کا مستحق ہے۔

(فتاوی رضویہ،جلد19،صفحہ453)

اپنا تبصرہ بھیجیں