کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ جھنم میں عورتوں کی کثرت ہے؟

کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ جھنم میں عورتوں کی کثرت ہے؟

اس مضمون کی روایت کتابوں میں موجود ہے،چنانچہ بخاری شریف میں ہے:”واطلعت فی النار فرایت اکثر اھلھا النساء“ترجمہ: میں نے جہنم میں جھانکا تو میں نے اکثریت عورتوں کی دیکھی۔

(بخاری،حدیث5198)

بخاری شریف ہی کی روایت ہے:”یا معشر النساء تصدقن فانی اریتکن اکثر اھل النار“ترجمہ:اے عورتو!صدقہ کیا کرو کیونکہ میں جہنم میں تمہاری اکثریت دیکھی ہے۔

(بخاری،304)

اپنا تبصرہ بھیجیں